10

امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چینی برآمدات میں اضافہ

بیجنگ:چینی محکمہ کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے باوجود چینی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی صورتحال بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اکتوبر میں چین کی برآمدات میں تقریباً ساڑھے پندرہ فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور ان کا حجم 217.28 بلین ڈالرزرہا۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی سے امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور تقریباً نصف چینی مصنوعات اس زمرے میں آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں