8

آگ بجھانے والی پرانی گاڑی سیرو سیاحت کا ذریعہ بن گئی

کیسویک : کیسویک لیک کے قریب واقع ایک جگہ ایک بڑی ونٹیج قسم کی آگ بجھانے والی گاڑی بالکل نئی اور جدید شکل میں سامنے آگئی ہے اور اب اسے شاندار گاڑی کی شکل دیتے ہوئے کیروان جیسا بنا دیا گیا ہے۔اضافی بات یہ تھی کہ اس میں ایک سیڑھی بھی منسلک کر دی گئی ہے۔ کچھ پائپ رکھ دئیے گئے ہیںاور آگ بجھانے عملے کیلئے ایک پول بھی اس میں اضافہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو آگ بجھانے والی روایتی گاڑیوں میں عام طور پر نظر آتی تھی ۔ جہاں تک اس ونٹیج گاڑی کا تعلق ہے حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ اس میں ایک ماسٹر بیڈ روم بھی ہے پھر تھوڑی سی راہ داری ہے جہاں سے لوگ سیڑھی پر چڑھتے ہوئے گاڑی کی اوپری منزل یا چھت تک جاتے ہیں اس کی پشت پر جو جگہ ہے وہاں اسے آگ بجھانے کی دوسری چیزوں سمیت ان کی وردیوں سے بھی آراستہ کیا گیا ہے ۔ جہاں پہنچ کر بچے کھیل کود کرسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں