6

رنویرسنگھ شادی کے بعد “عارضی” گھر داماد بنیں گے

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے شادی کے بعد نیا گھر خریدنے تک دیپیکا پڈوکون کے گھر منتقل ہونےکا امکان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویرسنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 14اور 15نومبر کو ہو گی۔ عموماً شادی کے بعد دلہن رخصت ہو کر دلہا کے گھر جاتی ہے لیکن دونوں اداکاروں کی شادی میں کچھ مختلف ہونےوالاہے تاہم اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ نیا اپارٹمنٹ خریدنا چاہتے ہیں اور نیا گھر خریدنے تک رنویر سنگھ کے شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون کے گھر منتقل ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں