7

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل سیریزکا دوسرامیچ کل جمعہ کوایڈیلیڈ میں کھیلاجائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی خدمات حاصل نہیں ہیں، تینوں کھلاڑیوں کو بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر معطلی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم کو بھی سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ ویلیئرز نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ آملہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 17 نومبر کو شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں