6

ویمنزورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ کل سےویسٹ انڈیزمیں شروع

گیانا :آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹکل جمعہ سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا پہلا موقع ہو گا کہ صرف ویمنز ایونٹ منعقد ہو گا۔ اس سے قبل مینز اینڈ ویمنز ورلڈکپ ٹورنامنٹس ایک ساتھ منعقد ہوتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزازملا ہے۔ویسٹ انڈیزنے آخری بار 2010ء میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔ مینز ایونٹ میں انگلینڈ اور ویمنز میں آسٹریلیا فاتح رہا تھا۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم سے ہوگا، دوسرے میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،تیسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کےدرمیان کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ 9 نومبر سے شروع ہوکر 16 دن جاری رہنے کے بعد سے 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے میچز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ٹائٹل کادفاع کرےگی۔ دفاعی چیمپئن سمیت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا،پاکستان،بھارت، جنوبی افریقہ،سری لنکا،انگلینڈ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اےمیں میزبان ویسٹ انڈیز،انگلینڈ،جنوبی افریقہ،سری لنکا اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کورکھا گیا ہےجبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا،بھارت،نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس میں سے دو دو ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرینگے۔ میگا ایونٹ میں فائنل سمیت کل 23 میچز کھیلے جائیں گے۔ چار میچز کے علاوہ میگا ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ گروپ میچز کے بعد چار ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرینگی جن کے درمیان میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں