6

کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،پولیس افسر سمیت12 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق وقوعہ کے وقت نائٹ کلب میں مقامی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کالج نائٹ جاری تھی۔حکام کے مطابق مسلح شخص نے کلب میں داخل ہوکر ہجوم پراندھا دھندفائرنگ کی،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بار سے ایک مشتبہ شخص بھی مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ حملہ آور ہے اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔حکام واقعے کے محرکات کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں