9

جیکولین فرنینڈس کی سائیکلسٹ بننے کیلئے تربیت شروع

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھارتی سائیکلسٹ ڈیبرا ہیرولڈکی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کناڈا فلم ”کیرکپارٹی“ کے ہندی ری میک کے بعد اب بھارتی سائیکلسٹ ڈیبراہیرولڈکی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ بن گئیں ،جیکولین نے اس کے لئے سائیکلنگ کی باقاعدہ تربیت لینا بھی شروع کر دی ہے۔فلم کی عکس بندی آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں