28

مالیاتی پیکج پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد مالیاتی پیکج پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فالو اپ میں سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا ہے جہاں پاکستانی حکام چائنیز حکام سے مالیاتی پیکج اورکرنسی سوئپ ایگریمنٹ کے حجم میں اضافے پر بات کریں گے،کرنسی سوئپ کےتحت چین کی جانب سے3 ارب ڈالرمالیت تک کی سہولت دی گئی ہے۔سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ چین کی 3 ارب ڈالر کی سہولت ٹائم بائونڈ نہیں ہے،چین کے ساتھ پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے پیکج پرجامع بات ہوگی،اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ کے شعبہ میں تعاون بڑھانےپربھی بات ہوگی اور دونوں ممالک میں مزید بینک برانچز قائم کرنے پر بھی پیشرفت کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ پر بات ہوگی، اس کے علاوہ سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی معاملات آگے بڑھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں