7

لاہور،انڈرپاس میں کنٹینر پھنس گیا،ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور:لاہورمیں جیل روڈ انڈرپاس میں کنٹینر پھنسنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ذرائع کےمطابق جیل روڈ انڈر پاس سے گزرتے ہوئی ایک کنٹینر پھنس گیا جس کےنتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو ئی اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کنٹینر کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں