160

سشمیتاسین کی کم عمردوست سےشادی،بیٹیاں بھی راضی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے سے عمر میں 15 برس چھوٹے دوست سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔میڈیا ذرائع کےمطابق 42 سالہ اداکارہ وسابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے اورایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، روہمن نے سشمیتا کو پرپوز کیا جس کے بعد دونوں شادی پر آمادہ ہوئے۔اب دونوں نے اپنی اس طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے،سشمیتا اور روہمن اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس شادی کی دوسری اہم وجہ سشمیتا کی لے پالک بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جو خود بھی روہمن اور سشمیتا کی دوستی کو رشتے میں بدلنا چاہتی ہیں۔سشمیتا نے اس دیوالی پر روہمن کے ساتھ انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی جس میں ان کی دونوں بیٹیاں اور روہمن ایک ساتھ ہیں۔ واضح رہےکہ اس سے قبل سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کاروکرم بھٹ اوراداکاررندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جا چکا ہے، تاہم سشمیتا نے ان میں سے کسی کو بھی اپنا ہمسفر نہیں بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں