9

وزیراعظم کل لاہورمیں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور:وزیراعظم عمران خان کل لاہورکا دورہ کریں گے جہاں وہ حکومت پنجاب کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کررہی ہے وزیراعظم عمران خان داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دورہ لاہور میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کو حکومت پنجاب کی کارکردگی کے بارے میں بریف کریں گے ، اس کے علاوہ پنجاب کے وزرا اور سرکاری افسران بھی اپنے محکموں کے بارے میں اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں