29

حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

سرینگر:حریت کانفرنس(ع) گروپ کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماءجموں و کشمیرکےامیر میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ بااثرشخصیات کی فہرست مرتب کرنےوالے ادارے اردن کے”دی رائل اسلامک اسٹرٹیجک سٹیڈیزسینٹر“نےدنیا کی 500 بااثرمسلم شخصیات میں مسلسل پانچویں بارشامل کرلیا ہے ۔حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے میرواعظ کا دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 5 افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا میں مقیم بااثر افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ ادارے کی ”دی مسلم 500 “ کے عنوان سے 2018ءکی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو ان کی سماجی ، تعلیم ، سیاست ، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دینے کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں