31

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مخالفت کے باوجود پاکستان کی 3 قرار دادیں منظور

نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان کی جانب سےپیش کی گئی تین قراردادیں منظورکرلی ہیں۔یہ قراردادیں ہتھیاروں کا سدباب کرنےوالی کمیٹی میں پیش کی گئی تھیں جوبھاری اکثریت سے منظور ہوئی ہیں۔ خطے میں روایتی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق قرارداد 189 ممالک کی حمایت سے منظور ہوئی۔پاکستان نے روایتی اور غیر روایتی اسلحے کی روک تھام، خطے اور علاقائی سطح پر ہتھیاروں کے سدباب اور اس تناظر میں اعتماد کو فروغ دینے والے اقدامات سے متعلق قرار دادیں پیش کی تھیں۔ پاکستان کی قرار دادوں میں خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی امن کی کوششوں کی کامیابی کیلئے ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں