6

یواے ای کے 82فیصد لوگ موبائل پر روزمرہ کے کام نمٹانے لگے

ابوظہبی: رائے عامہ کے ایک جائزے سے پتہ چلا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 82فیصد باشندے ملنے جلنے یا روزمرہ کے کام نمٹانے کیلئے موبائل کے اسیر ہوگئے ہیں۔ اس کے بغیر ان کا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ لیپ ٹاپ کا نمبر دوسرا ہے۔ 10فیصد باشندے اپنے سارے کام اسی کے ذریعے نمٹاتے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزے سے یہ بھی پتہ چلا کہ آئی پیڈ پر انحصار کی شرح5فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ اسمارٹ ڈیجیٹل گھڑی پر انحصار 3فیصد سے بھی کم ہے۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ آن لائن لیا گیا۔ اس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں