29

قومی اسمبلی میں سوالوں کے جواب موصول نہ ہونے پر سپیکر حکومت بر برہم

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جواب موصول نہ ہونے پر سپیکر اسد قیصر حکومت بر برہم ہو گئے اور احتجاجا اجلاس کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں کو چیمبر میں طلب کر لیا،جبکہ حکومتی رکن راجہ ریاض بھی وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اکثرسوالوں کے جواب حکومت نہ دے سکی جس پر حکومت کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،اپوزیشن ارکان نے سوالوں کے جواب موصول نہ ہونے پر احتجاج کرتے رہے جبکہ حکومتی رکن راجہ ریاض بھی اپنے وزرا پر برس پڑے ،راجہ ریاض نے کہا کہ اس بات پر ایکشن لیا جائے کہ جن وزرا کے بارے میں سوال ہیں وہ کیوں نہیں آئے ،اور جن وزارتوں کے سوال ہیں ان سیکرٹریوں کو بھی آکر بیٹھنا چاہیئے جبکہ صرف ایک سیکرٹری یہاں بیٹھا ہوا ہے ،سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ جن وزارتوں کے سوالوں کے جواب نہیں آئے ان کے سیکرٹری میرے چیمبر میں آئیں ،سپیکر نے احتجاجا 10منٹ کے کیئے اجلاس ملتوی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں