10

سام سنگ فولڈنگ سمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردیں

سان فرانسسكو: ایک عرصے سے افواہوں میں رہنے کے بعد سام سنگ نے تہہ ہوجانے والے اپنے پہلے سمارٹ فون کی تصاویر اور تفصیلات پیش کردیں۔
اگرچہ ایک عرصے سے سام سنگ کے بارے میں قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ بہت جلد فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کرے گا تاہم اس کا باقاعدہ اعلان سام سنگ ڈویلپرکانفرنس (ایس ڈی سی ) میں اس سال کیا گیا ہے۔ اب سے کچھ روز قبل ایک غیرمعروف چینی کمپنی رویول نے نہ صرف دنیا کے پہلے فولڈنگ سمارٹ فون کی مکمل تفصیل جاری کی بلکہ دسمبر میں باقاعدہ فروخت کا اعلان بھی کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں