7

سنجے خان کی سوزین اور ہریتک کیلئے پر خلوص خواہش

ممبئی:ماضی کے اداکار سنجے خان نے بیٹی سوزین خان اور سابقہ داماد ہریتک روشن کے پھر سے ایک ساتھ ہو نے کی خواہش ظاہر کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے خان نے ایک انٹر ویو میں سوزین خان اور ہریتک روشن کی شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ میں نے آخری دن تک سوزین سے نہیں پو چھا کہ وہ ہریتک روشن سے طلاق کیوں لے رہی ہے۔ تاہم میں چاہتا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے راضی ہو جائیں۔اداکار نے اپنی گفتگو میں ہریتک اور سوزین کے آپس میں ذاتی اختلافات کو بھلا کر پھر سے ایک ساتھ ہو نے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں