7

رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے رقص کی تربیت لینا شروع کر دی

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے فلم ”براہمسترا“ کی دوبارہ عکسبندی کے لئے رقص کی تربیت لینا شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور گزشتہ چند عرصے سے اپنے والد رشی کپور کے علاج کی غرض سے نیویارک میں تھے جہاں سے واپسی کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے فلم ”براہمسترا“ پر کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں اداکاروں نے فلم کے گانے کے لئے رقص کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔ ہدایت کار ایان مکرجی کی فلم آئندہ سال 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں