7

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 اتوار کوکھیلا جائے گا

چنائی : بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔بھارت کوتین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت کا شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 71 رنز سے شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا تیسرامیچ بھی نائٹ ہوگا اوربرقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکستوں کے بعد کالی آندھی پر اب ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جبکہ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو کھیلا جائیگا جو نائٹ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں