8

دوسراون ڈے؛نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ابو ظہبی: دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جورج وورکر اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اوردوسرے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے منرو کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 13رنز بناکرآئوٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے ہی کپتان کین ولیمسن کو رن آئوٹ کرکے کیویز کی مشکلات میں اضافہ کردیا، ولیمسن ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان فٹ جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کیویز نے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں