1,201

عمران خان بھارت کیلئے خطرناک ہیں، انڈین میڈیا کا تحریک انصاف کی جیت پر واویلا

نئی دہلی : پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کو پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت ہضم نہ ہوسکی، پاکستان پر الزامات کی بھرمار ، اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے میں حد سے بڑھ گیا‘ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے دھاندلی کا نتیجہ ہے ‘ پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے‘عمران خان بھارت کے لیے خطرناک قرار، پی ٹی آئی کی جیت پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی میڈیا عمران خان کی جیت پر بھڑک اٹھا۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے۔ پاکستانی اداروں پرالیکشن میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور پرامن پاکستانی انتخابات کو مشکوک قرار دے کر دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں