2,506

پاکستان تحریک انصاف کا 5 جماعتوں کو حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق رہنمائوں نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر مشاورت کی جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان کی پہلی تقریر پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وسیع تر ملکی مفاد میں پانچ سیاسی جماعتوں کو بھی حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، پی ایس پی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ میں اتحاد کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کر سکتی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کےرہنما جہانگیر ترین،شیریں مزاری، غلام سرور،فواد چوہدری، بابراعوان،عامر کیانی اوردیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں وفاق میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں