2,788

”ہم تو ڈو بے ہیں…“تحریک لبیک کےباعث(ن) لیگ کو قومی اسمبلی کی 14 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان عام انتخابات میں14 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہار کا سبب بنی ،ٹی ایل پی ووٹ نہ کاٹتی تو مسلم لیگ (ن)کو 78 نشستیں مل جاتیں۔ ایک تجزیے کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے 115 اور مسلم لیگ ن نے 64 نشستیں حاصل کیں تاہم تحریک لبیک پاکستان کو کوئی نشست نہ ملی تاہم وہ مسلم لیگ (ن)کی راہ میںضرور رکاوٹ بنی۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے 13 سے تحریک انصاف کو کل ایک لاکھ 9 ہزار 262 ووٹ ، مسلم لیگ (ن)کو ایک لاکھ سات ہزار 808 اور تحریک لبیک پاکستان کو 4331 ووٹ ملے۔ ٹی ایل پی اگر الیکشن میں نہ ہوتی تو اس کا سارا ووٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا اور اگر یہ ووٹ ملائیں تو مسلم لیگ (ن) اور ٹی ایل پی ایک لاکھ 12 ہزار 539 ووٹ ملتے اور یہاں ن لیگ کا امیدوار جیت جاتا اس طرح دیگر درج ذیل 13 حلقوںمیں بھی یہی صورتحال ہے حلقہ این اے 57 پی ٹی آئی ایک لاکھ 36 ہزار 249 ، مسلم لیگ (ن) ایک لاکھ 24 ہزار سات سو تین ، ٹی ایل پی 27 ہزار 693، مسلم لیگ (ن)اور ٹی ایل پی ایک لاکھ 52 ہزار 396 ، حلقہ این اے 66 ، پی ٹی آئی ایک لاکھ 12 ہزار 356 ، مسلم لیگ (ن) 92 ہزار 916 ، ٹی ایل پی 29556 ، دونوں 122468 ، این اے 87 ایک لاکھ 65 ہزار 618 ، پی ایم ایل این157453، ٹی ایل پی 44130 ، دونوں دو لاکھ 583 ، این اے 102 ٹی پی ایل ایک لاکھ 9 ہزار 708 ، ن لیگ 97 ہزار 869 ، ٹی ایل پی 16 ہزار91 ، دونوں ایک لاکھ 13 ہزار 960حلقہ این اے 108 پی ٹی آئی ایک لاکھ 12 ہزار 740 ، ن لیگ ایک لاکھ 11 ہزار 529 ، ٹی ایل پی آٹھ ہزار 75 ، دونوں ایک لاکھ 19 ہزار 604 ، حلقہ این اے 110 ایک لاکھ 14 ہزار 215 ، پی ایم ایل این ایک لاکھ ، ٹی ایل پی 10 ہزار 782 ، دونوں ایک لاکھ 18 ہزار 954 ، حلقہ این اے 114 پی ٹی آئی ایک لاکھ 6 ہزار 43 ، مسلم لیگ (ن) ایک لاکھ 5 ہزار 454 ، ٹی ایل پی 3914 ، دونوں کا 109368 حلقہ این اے 118 پی ٹی آئی 63 ہزار 818 ، ن لیگ 61 ہزار 413 ، ٹی ایل پی 49 ہزار 345 ، دونوں ایک لاکھ 10 ہزار 758، حلقہ این اے 119 ایک لاکھ 10 ہزار 231 ، مسلم لیگ (ن) 94 ہزار 72 ، ٹی ایل پی 21 ہزار 493 ، دونوں ایک لاکھ 15 ہزار 565 ، این اے 131 ، 84 ہزار 313 ، مسلم لیگ (ن) تراسی ہزار 653 ، ٹی ایل پی 9780 ، دونوں 93 ہزار 413 ، این اے 140 پی ٹی آئی ایک لاکھ 24 ہزار 385 ، ن لیگ 124385 ، ٹی ایل پی 15500 ، دونوں ایک لاکھ 39 ہزار 885 ، این اے 159 پی ٹی آئی ایک لاکھ 2 ہزار 606، مسلم لیگ (ن) 99 ہزار 374 ، تحریک لبیک پاکستان 6033 ، دونوں ایک لاکھ 5 ہزار 407 جب کہ حلقہ این اے 172 سے پی ٹی آئی ایک لاکھ 6 ہزار 183، پی ایم ایل این ایک لاکھ ایک 971 اور ٹی ایل پی 9180 ، اسی طرح دونوں کے ملا کر ایک لاکھ 11 ہزار 151 بنتے ہیں ان تمام حلقوں پر (ن) لیگ والے امیدوار جیت سکتے تھے۔ اسی طرح 64 کے ساتھ دیگر 14 نشستیں ملائیں تو (ن) لیگ کی 78 ہو جائیں اور تحریک انصاف کی منفی ہو کر نشستیں 104 رہ جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں