86

عامر خان نے آسٹریلوی حریف کو زیر کردیا،راحیل شریف نے گلے لگا لیا

جدہ(جرات نیوز)سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللّٰہ اسٹیڈیم میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کردیا۔عامرخان تینوں راؤنڈ میں آسٹریلوی باکسر پر حاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آؤٹ کرکے فائٹ جیت لی۔فائٹ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آؤں گا۔انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا ’’تھینک یو جدہ‘‘ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔فائٹ جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف راحیل شریف نے باکسر عامرخان کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کردیا.واضح رہے عامر خان نے پہلی بار سعودی عرب میں باکسنگ فائٹ کی۔عامر خان اور دیگر باکسرز کی فائٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں