abdul razak dawood talk about inflation 91

مہنگائی میں اضافہ ہوا،عبدالرزاق دائود کا اعتراف

لاہور:وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے تسلیم کیا ہے کہ روپے کی قدرگھٹانے سےملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔’ ٹیکسٹائل ایکسپو‘ کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ روپے کی قدر میں کمی سے افراط زر بڑھ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرانی بڑھ گئی مگر برآمدات میں توقع کے مطابق اضافہ نہیں ہوا۔ ابتدائی دو ماہ میں برآمدات ضرور بڑھیں مگر مارچ میں پھرگرگئیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کا حل تلاش کررہے ہیں اور پالیسی سازوں اور ماہرین اقتصادیات نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں صورت حال قابو میں آجائے گی اوربرآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔مشیرتجارت نےکہا کہ پاکستان دیگرممالک کی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے،اس میں کامیابی کے بعد صورت حال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں