33

بالی وڈ پر راج کرنے والے راج کمار کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

ممنئی (جرات نیوز)لیجنڈری بالی ووڈ اداکار راج کمار کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے۔راج کمار نے اپنے کیریئر کا آغاز 1940کی دہائی میں بمبئی پولیس میں ایک سب انسپکٹر کی حیثیت سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ اداکاری کی طرف مائل ہوگئے، جس کے نتیجے میں 1952میں ان کی پہلی فلم ”رنگیلی“ منظر عام پر آئی جو اوسط درجے کی فلم ثابت ہوئی، خاص طور سے اس میں ان کے بولنے کے منفرد انداز کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا۔راج کمار کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے.اس کے بعد وہ بالی ووڈ کی لازوال فلم ”مدر انڈیا“ میں جلوہ گر ہوئے جو آسکر ایوارڈز کے لیے بھی نام زد ہوئی تھی۔اس فلم نے برصغیر کی فلمی تاریخ میں زبردست شہرت حاصل کی اور اسی کی وجہ سے راج کمار کو بھی شہرت ملی جس کے باعث انہوں نےکامیابی کی اس شاہراہ پر ایسا قدم رکھا کہ پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ان کا فلمی کیریئر کم و بیش چار عشروں پر محیط رہا اور اس عرصے میں انہوں نے بولی وڈ کی 70سے زیادہ فلموں میں کام کرکے فلم بینوں اور ناقدین سے خود کو ایک ورسٹائل فن کار تسلیم کرایا۔اپنی پہلی فلم ”رنگیلی“ کے بعد راج کمار نے اپنی زندگی کی آخری فلم ”گاڈ اینڈ گن“ میں کام کیا جو 1995میں آئی تھی۔راج کمار 3جولائی 1996کو گلے کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں