113

ہالی ووڈ اداکار کا مسلم مخالف فلمیں کرنے سے انکار

نیویارک( جرات نیوز)آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار رامی ملک نے ہالی وڈ فلموں میں مسلمانوں کی متعصبانہ اور منفی عکاسی کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔نیو یارک میں مصری نژاد امریکی اداکار رامی سعید ملک نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ڈینیل کریگ کے مدِ مقابل فلم ’ بانڈ25 ‘ میں پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے فلم سائن کرنے سے پہلے کئی بار سوچا اور فلم کے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکوناگا کو یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا کہ اگر کردار کو عربی بولتے دکھایا گیا یا اسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑا گیا تو فلم نہیں کریں گے۔رامی ملک نے کہا کہ میں نے ہدایتکار کے سامنےکچھ شرائط رکھ دیں ہیں، میں نہیں چاہتا کہ اس کردار کے بعد میرے خاندان کو مشرق وسطی کے دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جائے۔ ہم کسی بھی کردار کو اور مذہب کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں