20

ٹارگٹ کلرزنےفیصل قریشی کوزخمی کردیا

کراچی(جرات نیوز) اداکارفیصل قریشی دوران شوٹنگ شدید زخمی ہوگئے جب کہ زخمی ہونے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔
’’بشرمومن‘‘،’’میری ذات ذرہ بے نشاں‘‘ سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے پاکستان کے ورسٹائل اداکار ومیزبان فیصل قریشی حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
فیصل قریشی کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سین کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرزگولیاں مارکرچلے جاتے ہیں اورفیصل قریشی وہیں گرجاتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران عموماً نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔
اداکارفیصل قریشی کی ایک تصویربھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ان کا زخم واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود فیصل قریشی ابتدائی علاج کے بعد واپس سیٹ پر پہنچے اور دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا۔فیصل قریشی کے مداح سوشل میڈیا پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں