Anoosh 68

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹائون نے 7اشتہاری گرفتار کرلئے

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاﺅن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں قتل، ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث7 اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے ملزموں کے بارے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاہنہ ہومی سائیڈ یونٹ نے نشتر کالونی میں شہری محمد اشرف کو قتل کرنیوالے اشتہاری ملزم محمد سجاد عرف ادو کوسگیاں پل سے گرفتار کر لیا، ملزم نے اشرف کو وجہ پراپرٹی کے تنازع پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔اس کے علاوہ ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن کی مختلف پولیس ٹیموں نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3گینگز کے 6اشتہاری گرفتار کرکے، 29لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا، ملزموں نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں