98

احد رضا میربہترین اداکاری پرعالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

لندن: پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ’’ہیملیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔’’ہیملیٹ‘‘ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں