aisam ul haq qureshi won houston open men's double 67

اعصام الحق قریشی نے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ہوسٹن: سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سکپ سکی برادران پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اوران کے میکسیکن جوڑی دارسنتیاگو گونزالیزنے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سکپ سکی برادران پرمشتمل برطانوی جوڑی کوشکست دی۔ان کی فتح کا سکور 3-6، 6-4 اور10-6 تھا۔ اپنی کامیابی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے اعصام الحق قریشی نے کہا کہ وہ اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں