Aleem k 66

دعائیں کرنے والوں کا شکریہ

لاہور: مرکزی رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کیا ‘ پارٹی کارکنوں اور میرے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ نئے پاکستان کے لیے دیا۔کسی لالچ کے بغیر عمران کا ساتھ دیا
میرا مقصد کوئی وزارت لینا ہرگز نہیں تھا۔ روزے سے کہہ رہا ہوں کہ میرا لیڈر عمران خان ایماندار اور ملک کی امید ہے۔ میرے خلاف 17 مہینے سے تحقیقات چلتی رہیں اگر شواہد نہیں تھے تو سو دن جس جرم میں قید رکھا
نیب کو چاہیے کہ پہلے شواہد جمع کریں پھر گرفتار کریں پھر عدالت فیصلہ کرے کہ مجرم ہے یا نہیں۔ نیب قانون میں سقم موجود ہے اسے ختم ہونی چاہیں۔ حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھے ۔کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونے چاہے ‘ نیب قوانین سخت ہونے چائیں۔ جنہوں نے میرے خلاف سازش کی اللہ انہیں بےنقاب کرےگا۔ میں اپنا فیصلہ اللہ کی عدالت پر چھوڑتا ہوں وہی بہترین انصاف کرنے والا ہے۔مجھے بتائیں مجھے کس بنیاد پر چار ماہ قید رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں