Aleema-Khan 104

زرداری اور وزیر اعظم کی بہنوں کیلئے الگ الگ معیارہیں

کراچی :سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی بہن کےلئے الگ معیار ہے،وزیر اعظم کی بہن کے لئے الگ ہے۔وزیر جیل خانہ جات سندھ اورپیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ تحریک انصاف پر پھٹ پڑے ،انہوں نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں چیف جسٹس نے واضح احکام دیئے ہیں مگر توہین عدالت ہورہی ہے ،علیمہ خان کے 18 اکاﺅنٹ کا بھی نوٹس لیا جائے۔رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا نام بہت تیزی سے ای سی ایل میں ڈالا گیا،اسی تیزی سے علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف تیزی سے جے آئی ٹی بنائی گئی، علیمہ خان کے خلاف بھی فوری جےآئی ٹی بنائی جائے۔انہوں نےمزید کہا کہ وزراءکے سندھ مخالف بیانات سے سندھ میں اشتعال پیدا ہورہا ہے،ایسا نہ ہوکہ پی ٹی آئی کے بدکلام وزرا کے سند ھ میں داخلے پرپابندی کی درخواست کی جائے۔سعید غنی نے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری،ماجرا کیا ہے، لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے املاک خریدنے کے لیے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں