allegations on johnny depp 15

سابقہ اہلیہ جھوٹی نکلی،جونی ڈیپ تشدد کےالزام سےبری

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ پر تشدد کے الزام سے بری ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایمبر ہرڈ نے 2016 میں اپنے سابق شوہراداکار جونی ڈیپ پر انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا جس پرجونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی کردیاتھا۔ مقدمے کے دوران ثابت ہوا کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا جبکہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد بھی کیا تھا۔ایمبر ہرڈ نے یہ بات عدالت میں گواہی دیتے ہوئے قبول کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا جبکہ ان پر جھوٹا الزام بھی لگایا تھا۔ واضح رہے کہ اس فلمی جوڑی کے درمیان اختلافات پر 2016میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں