american army withdrawal start from syria 71

شام سے امریکی فوج اورسازو سامان کی واپسی شروع

دمشق:امریکی فوج نےشام سےاپنےفوجی سازوسامان کو نکالنا شروع کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق امریکی وزارت دفاع نے بھی کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ شام میں تعینات 2000امریکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول ابھی تک غیر واضح ہے۔ مذکورہ امریکی ذمے دار کا کہنا تھا کہ”میں شام سے ساز و سامان کی منتقلی کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ البتہ سکیورٹی وجوہات کے سبب میں فی الحال مزید معلومات نہیں دوں گا”۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز بتایا کہ شام سے امریکی انخلا عمل میں آئے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ واشنگٹن شام سے آخری ایرانی فوجی کو نکال باہر کرنے تک”سفارت کاری”کو کام میں لاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں