Amir-Khan hopeful for world title 61

عامرخان تیسری بارورلڈ چیمپئن بننے کیلئے پرامید،پرعزم

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پرامید ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے،عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جائوں گا،عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی۔عامر خان نے کہا کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے، ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پرامید ہوں، مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جائوں گا۔واضح رہے عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں