25

بھارتی آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اےآر رحمان کا بیٹی کی نقاب میں تصویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

نئی دہلی:آسکر ایوار ڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنی بیٹی کے نقاب پہننے پر سوشل میڈیا پر ہونیوالے تبصروں کا جواب دیاہے۔ رحمان نے کہا کہ اسے اپنی مرضی کا لباس پہننے کا حق ہے۔2آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی فلم ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘کے 10سال پورے ہونے کے موقع پر ہونیوالی تقریب میںموسیقار کی بیٹی خدیجہ ساڑی اور نقاب میں نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا میں ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔51سالہ رحمان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں انکی اہلیہ اور بیٹی رحیما بغیر نقاب کے بھی نظر آرہی ہیں۔خدیجہ نے فیس بک پر تحریر کیا کہ جو کپڑے میں پہننا چاہتی ہوں یا اپنی زندگی میں جو فیصلے کرنا چاہتی ہوں ان کا میرے والدین سے کوئی تعلق نہیں ۔ نقاب پہننا میرا نجی فیصلہ تھا ۔اے آر رحمان 2گریمی ایوارڈ سمیت 15انعامات جیت چکے ہیں۔وہ دنیا کی 100متاثر کن شخصیات میں سے ایک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں