Arsenal beat Napoli 54

یورپا کوارٹرفائنل،ناپولی کوشکست دیکرآرسنل کی پوزیشن مستحکم

ویلنشیا:یوروپا لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ میچ میں فٹ بال کلب آرسنل نے ناپولی کو 2-0 سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق یوروپا لیگ کوارٹرفائنل کا پہلا لیگ میچ آرسنل اور ناپولی کے درمیان ہوا، جب کہ دوسرے میچ میں ویلنشیا نے ویلاریئل کو 1-3 سے ہرا دیا۔یوروپا لیگ کوارٹر فائنلز کے پہلے لیگ میچ میں آرسنل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے آغاز میں ہی رامسے نے ایک بار پھر شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کے خلاف گول کر کے آرسنل کو برتری دلائی۔میچ کا دوسرا گول پچیس ویں منٹ میں ناپولی کے کالیدون نے اون گول کردیا، جس پر آرسنل نے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں ویلنشیا اور ویلاریئل میں زور کا جوڑ پڑا۔ ڈینیل واس نےایک گول اسکور کیا، جس کے بعد گون کالو نے مخالف کے خلاف دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر ویلنشیا کو تین ایک سے کامیابی دلادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں