ATP Auckland Open 2019 final 32

آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل کل کھیلا جائیگا

آکلینڈ:آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل کل ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کےکیمرون نوری اورامریکا کے ٹینیز سینڈجرنز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور وہ ایونٹ کے ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔اس سے قبل انگلینڈ کےکیمرون نوری نے جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو شکست دیکر جبکہ امریکا کے ٹینیزسینڈ جرنزنےجرمنی کے فلپ کولیشرائبر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کر کے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں