Australia Beats India 50

آسٹریلیا ابتدائی دومیچز ہارنے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے والی دنیا کی پانچویں ٹیم بن گئی

پورٹ الزبتھ: آسٹریلیا ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیتنے والی دنیا کی پانچویں ٹیم بن گئی۔ کینگروز نے بھارت کو باہمی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ جنوبی افریقہ کو ریکارڈ دو مرتبہ یہ سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان نے 2005ءمیں بھارت، جنوبی افریقہ نے 2003ءمیں پاکستان اور 2016ءمیں انگلینڈ جبکہ بنگلہ دیش نے 2005ءمیں زمبابوے کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں