kawat 11

کویت میں طویل ترین جھنڈے کا عالمی ریکارڈ قائم ،گینیز بک آف ورلڈ میں نام درج

کویت : کویت نے طویل ترین جھنڈے کا عالمی ریکارڈ توڑ کرنام گینیز بک آف ورلڈ میں درج کرا لیا۔جس میں 4000 سے زائد طلبا نے 2019 میٹر جھنڈے کا ریکارڈ قائم کیا۔یہ تقریب مبارک الکبیر گورنریٹ میں منعقد کی گئی جس میں وزیر تعلیم حامد العازمی نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف حکومتی اداروں نے بھی شرکت کی جس میں شہری دفاع، وزارت دفاع، وزارت داخلیہ، محکمہ فائر، بلدیہ، وزارت اطلاعات و دیگر شامل تھے۔ یہ تقریب امیر کویت کے منصب کے 13 سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر سکول کے طلبا نے ملی نغمے اور فوک ڈانس بھی پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں