bilawal bhutto zardari 66

بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کراچی سے ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت جو وعدے کئے، بدقسمتی سے ایک بھی پورا نہیں ہوا اور پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکہ کیا ہے۔قبل ازیں ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری حقوق کی بات کرنے اورآصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا، ان کے ملک سے باہر جانے کا نہ خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی، خطاکار ثابت ہونےتک کسی کامجرم نہ ہونا رعایت نہیں بلکہ ملزم کاحق ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چار گرفتار اراکین اسمبلی ایوان میں پیش نہیں کئے گئے، آصف زرداری کی گرفتاری سے ان کے حلقے نواب شاہ کے شہری بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردیے گئے، زرداری کو اس لئے گرفتارکیا گیا تاکہ بجٹ کودھاندلی سےمنظورکرایاجاسکے،حکومت صدرزرداری اوردیگرارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے آصف زرداری،سعد رفیق،محسن داوڑ اورعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم تاحال اسپیکر اسد قیصر نے یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں