47

کوئٹہ کی جامع مسجد میں بم دھماکہ 4 افراد شہید، 12 زخمی

کوئٹہ(جرات نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے موقع پر بم دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں