boeing 737 max shares price 43

فضائی حادثات،بوئنگ 737طیاروں کے شیئرز میں کمی کارجحان

نیویارک:بوئنگ 737میکس جیٹ طیارے کے حالیہ دو حادثات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اس کے شیئر کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شیئر4.4 فیصد کمی کے بعد 374.52 ڈالر فی شیئرکے مقابلے میں 371.86 ڈالرتک گرے ہیں.دریں اثناء کمپنی نے گزشتہ روزاعلان کیا ہے،کہ وہ 737میکس طیاروں کی پیداوار میں20فیصد تک کمی کررہی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ طیاروں کی پیداوار میں ہرماہ 42 کی کمی کی جائے گی جبکہ اس سے قبل ہرماہ 52طیارے تیار ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں