36

بالی ووڈ کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جائے، یاسر حسین کی تمام فنکاروں سے اپیل

کراچی: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تمام پاکستانی فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت جاکر کام کرنے سے انکار کردیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت اور خونریزی کے خلاف جہاں پاکستانی فنکاروں نے اپنی آواز بلند کی ہے، وہیں اداکار یاسر حسین نے تمام فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مکمل طور پر بھارت کا بائیکاٹ کردیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا ہے میں چاہتاہوں پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا۔ کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں