BPL 2019 85

بی پی ایل 2019،دلچسپ،کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری

ڈھاکہ: بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی پریمیئر کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کل ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔لیگ میں ہفتہ کو پہلا میچ چٹا گانگ ویکنگز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں ڈھاکہ ڈائنامیٹس سلہٹ سکسرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں ہیں۔ایڈیلیڈ رنگپور رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ 08 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 08 فروری کو کھیلا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں