cat 23

بلیوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ایکسرسائز مشین

لاس ویگاس: بہت سے لوگ جانوروں کو پالنے کا شوق بھی رکھتے ہیں اور ایسے افراد ان جانوروں کے کھانا، پینا، سردی گرمی ہر مرحلے کیلئے ان کا خیال کرتے ہیں ۔اب یہ سہولتیں ٹیکنالوجی کی حدود میں بھی داخل ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ کوریا کی ایک فرم نے بلیوں وغیرہ کی ورزش کے لئے” ٹریڈ ملز“ بھی تیار کرلی ہیں۔ یہاں گزشتہ دنوں ہونے والی ایک نمائش میں ایسی ٹریڈ ملز کو متعارف کرایا گیا جنکی قیمت 1800ڈالر بتائی گئی۔ ان ٹریڈ ملز کو استعمال کرنے والی بلیاں ایل ای ڈی لائٹس سے کنٹرول ہوتی ہیں۔ یعنی اگر ان ٹریڈ ملز میں گرین لائٹ جل رہی ہو تو وہ اس پر دوڑنا شروع کردیتی ہیں اور سرخ لائٹ کے جلتے ہی رک جاتی ہیں۔ ان کے رک جانے کے بعد ٹریڈ ملز میں لگے آلات کی مدد سے ان کا بی ایم آئی معلوم کیا جاتا ہے جو انکی آئندہ دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے ملحوظ رکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں