Chang’e-4 sends more pictures of moon 121

چینی”چھانگ ای4″نے چاند کی مزید تصاویربھیج دیں

سچوان:چین کے خلائی تحقیقی مشن چھانگ ای4نے چاند سے پینوراما تصاویر ارسال کی ہیں۔چین کا خلائی مشن چاند کے تاریک حصے پر لینڈنگ کے بعد سے کنٹرول روم کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہے۔چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نےگذشتہ روزچھانگ ای کی جانب سےارسال کی گئی 360 ڈگری زاویے پر کھینچی گئی مسلسل تصاویر جاری کیں۔یہ تصاویرچاند گاڑی پر نصب ایک جدید ترین کیمرےکی مدد سےاتاری گئی ہیں۔ان تصاویر کو زمین سے 4لاکھ 55ہزار کلومیٹرکی دوری پرموجود جدید ترین سیٹیلائیٹ چوئے چیاﺅ کی مدد سے ارسال کیا گیا ہے۔چین کے خلائی تحقیقی ادارے کے مطابق سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے اس جگہ کا درجہ حرارت100ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا تاہم چھانگای4مشن سے منسلک سیٹلائیٹ اور یوتو روبوٹک گاڑی بہترین انداز میں اپنا مطلوبہ کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں