Chaudhry Fawad in dubai 63

دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے،چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر کا کرنا ہو گا،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جاری ہے۔ سمٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کےبارے میں اپنا ویژن دیا۔ سمٹ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے نتیجے میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو بھی مختلف چیلنجزکا سامنا ہے۔میڈیا سےمنسلک بہت سے لوگ بے روزگار ہوئے،اب دنیا میں بغیرڈرائیور کے کاریں متعارف ہونے جارہی ہیں۔ بغیر ڈرائیور کاروں سے ایک نیابحران جنم لےگا۔ دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزررہی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ ساتھ کئی چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ ورلڈ سمٹ چیلنجز سے نمٹنے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے سے متعلق ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں