cheat india name change 125

عمران ہاشمی کی”چیٹ انڈیا“اب”وائے چیٹ انڈیا“ ہوگی

ممبئی:بالی وڈ اداکارعمران ہاشمی کی فلم ”چیٹ انڈیا“ کےعنوان پربھارتی سنسر بورڈ نےاعتراض لگا دیا جس کےبعد فلم کا عنوان تبدیل کر کے”وائے چیٹ انڈیا“ کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کی بھارتی تعلیمی نظام میں کرپشن اور رشوت کے موضوع پر مبنی فلم ”چیٹ انڈیا“ ریلیز ہونے کے قریب ہے جو 18جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے لیکن بھارتی سنسر بورڈ کے فلم کے عنوان پر اعتراض لگانے کے بعد فلم کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جو اب ”وائے چیٹ انڈیا“ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار سومیک سین اور پیشکش عمران ہاشمی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں